بھٹکل:3/ نومبر (ایس اؤنیوز) جالی سرکاری ہائی اسکول کی طالبات ضلع کھیل مقابلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے ریاستی سطح کے کھیل مقابلوں کے لئے منتخب ہوئے ہیں۔
پریس ریلیز کے مطابق طالبہ ثانیہ عبدالقادر 3000پیدل مقابلے میں اول۔ جانکی کے گونڈا ہائی جمپ اور ٹرمپل جمپ میں دوم۔ چترا جی گونڈا ہرڈلس میں دوم مقام حاصل کرتے ہوئے ریاستی سطح کے لئے منتخب ہوئی ہیں۔ شاردا ایم موگیر ہیامر تھرو میں سوم مقام پائی ہے۔ کھیل مقابلوں میں جیت حاصل کئے تمام طالبات کو صدر مدرسہ شاردا انپا نائک، فزیکل ٹیچر سومنگلا، اساتذہ اور ایس ڈی ایم سی کے عہدیداران نے مبارکبادی پیش کی ہے۔